پشاور میں شکست پارٹی کی کوتاہی کا نتیجہ ہے: جہانگیر ترین

May 15, 2016

لاہور (آئی اےن پی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے اور اسی لئے حکومت ٹی او آرز کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے جلد مذاکرات کرے تا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کو بجٹ سے پہلے ہی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ اےک انٹروےو مےں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پی ٹی ائی کا موقف واضح ہے جس پر پارٹی قیادت بھی ڈٹی ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پشاور کی ہار پارٹی کوتاہی کا نتیجہ ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
جہانگیر ترین

مزیدخبریں