نیب کا حیدرآباد چیمبرکے صدر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،اہلکاریرغمال، تاجروں نے فرار کرا دیا

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر گوہر اللہ کی گرفتاری کیلئے انکے دفتر پر چھاپہ مارا تو ساتھی تاجروں نے نیب کے عملے کو یرغمال بنالیا اور صدر سیٹھ گوہر اللہ کو موٹر سائیکل پر فرار کروا دیا۔ نیب حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے وارنٹ تھے جس پر عمل نہیں کرنے دیا گیا۔ تاجر گوہر اللہ پر حیسکو کے 3 کروڑ 10 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ تاجروں نے نیب حکام کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور صدر گوہر اللہ کو گرفتار نہیں کرنے دیا۔ حیدرآباد کے تھانہ کینٹ میں نیب کی کارروائی میں مداخلت پر چیمبر آف کامرس کے صدر اور تاجروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاجروں نے نیب حکام کو صدر چیمبر آف کامرس کی گرفتاری سے روکا تھا اور انہیں موٹر سائیکل پر فرار کرا دیا تھا۔ تاجروں نے حیسکو اور نیب کی کارروائی کیخلاف آج اتوار کے روز شہر میں شٹر بند ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر تاجروں نے چھاپے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب پہنچ کر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔
تاجر/ فرار

ای پیپر دی نیشن