لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) معروف ہالی وڈ اداکار وان ڈیم نے کہا ہے کہ حضرت محمدکی باتوں میں سب کچھ موجود ہے۔ انکو پڑھیں اور یقین کریں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سٹیرائیڈ بہت خراب جبکہ وٹامنز اچھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے پھر انکشاف کیا کہ وہ گھوڑے اور باز کا گوشت کھاتے ہیں۔ مگر انکی ترجیح درحقیقت ”عربی فوڈ“ ہوتی ہے۔ وان ڈیم کے بقول ”یقیناً عرب کے باسی گھوڑے نہیں کھاتے، مگر میں کہنا چاہتا ہوں کہ بہت زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہئے، یہ صحت کیلئے اچھا نہیں، زیادہ سے زیادہ ہفتے میں ایک بار کافی ہے، پھر سبزیاں اور چنے ہیں، تمام اچھے عربی کھانے جو پرانے زمانے سے تعلق رکھتے ہوں۔ اگر آپ پڑھیں تو دریافت کریں گے کہ مسلمانوں کی متعدد اچھی چیزیں ہیں، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جانتے تھے کہ جسم کیلئے کیا کچھ اچھا ہے۔ تو آپ انکی باتیں پڑھیں، مجھ سے نہ پوچھیں، مجھ پر یقین کریں ان باتوں میں سب کچھ موجود ہے“۔
وان ڈیم