لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ ، شیخ محمد انور،خیر محمد تونیوودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 2010ء اور 2016ء میں دئیے گئے ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرکے اُس پر کم از کم پچیس فیصد اضافہ کیا جائے پنشن اورتنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کی تجویز پراونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔
تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کی تجویز بہت کم ہے: حافظ سلمان بٹ و دیگر
May 15, 2017