لاہور(نامہ نگار)گلشن راوی پولیس نے جیب تراشی اور نوسربازی کی وارداتوں میں ملوث نوعمر لڑکوں کے چار رکنی گینگ کو گرفتار برآمد کرلیا۔ملزموں میں ذیشان، قربان ،حسن اورعامر کو گرفتارکر لیا ملزمان کے قبضے سے 2لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، 10 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایچ اور جاوید صدیق نے بتایا کہ لڑکے زیادہ تر واردواتیں شادی ہالوں اور رش والی جگہوں پروارداتیںکرتے تھے اور انہوں نے 21 وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔یہ بچے اچھے کپڑے پہن کر بارات میں شامل ہو جاتے اور کسی کو شک بھی نہ رہتا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او انسپکٹر جاوید صدیق اور ان کی ٹیم کیلئے نقد انعام و تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔