لاہور(نامہ نگار)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے43ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے132 پتنگیں،6چرخیاںاور20ہے ڈوربرآمدکرلی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی اس جان لیوا کھیل کے اجازت نہیں دے سکتے۔ دریں اثناء شہر میں پتنگ بازی بھی جاری، اتوار کو چھٹی کے باعث شہر بھر میں پتنگ بازی ہوتی ری۔ پولیس کئی مقامات پر ملزموں کو پکڑ کر رشوت لے کر چھوڑتی رہی۔پولیس نے گزشتہ روز 41مقدمات درج کئے۔
اتوار کو پتنگ بازی جاری، 43 ملزم گرفتار، پتنگیں، ڈور برآمد
May 15, 2017