ترکی سے تربیت یافتہ انسدادہنگامہ آرائی فورس میدان میں اتار د ی گئی

May 15, 2017

لاہور(نامہ نگار )پنجاب پولیس نے مظاہرین اور دنگا فساد کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ترکی سے تربیت یافتہ انسداد ہنگامہ آرائی فورس میدان میں اتار دی ہے۔1200سے زائد اہلکاروں پر مشتمل انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو فراہم کردہ یونیفارم موسم کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں کی تربیت اس انداز میں کی گئی ہے کہ اگر پتھرا یا لاٹھیوں سے حملہ ہو تو یہ اپنے بچا ئوکے ساتھ ساتھ مظاہرین کا با آسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔انسداد ہنگامہ آرائی فورس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ مومی چھروں کا استعمال بھی کرے گی جبکہ حالات قابو میں نہ آنے کی صورت میں ہیوی پریشر والی واٹرکینن بھی استعمال کی جائے گی۔ اینٹی رائٹ فورس قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں ہر وقت الرٹ رہے گی اور دنگا فساد کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرے گی۔

مزیدخبریں