پنجاب حکومت پر تنقید کرنیوالی پی ٹی آئی کا خیبر پی کے منصوبوں کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) میڈیا میں تشہیر پر پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی تحریک انصاف نے خیبر پی کے میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ کر لیا، اپنے صوبے سمیت چاروں صوبوں خصوصاًپنجاب کے عوام کو اشتہارات کے ذریعے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت (ن) لیگ کی طرف سے خیبر پختوانخواہ میں عوامی مفادات کے منصوبے شروع نہ کرنے کے طعنے دئیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے بھی چار سالوں میں مختلف شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت کی منظوری کے بعد اس سلسلہ میں نہ صرف خیبر پی کے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات چلائے جارہے ہیں بلکہ پنجاب میں بھی الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے تشہیر شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ خیبر پی کے میں پولیس کے نظام میں بہتری ،صحت اور تعلیم کے میدان میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور پٹواری کلچر کے خاتمے کی بھرپور تشہیر کی جائے بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا تھاکہ میں نے قیادت سے کہا ہے کہ عوامی مفادات کے مکمل ہونے والے منصوبوں کی تشہیر کے لئے کسی نہ کسی مد میں رقم مختص کی جانی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...