مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 3، 3 باریاں لیں، عوام دیکھیں کس نے کیا کیا: مشرف

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے تین تین باریاں لیں، اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ کس حکومت نے بہتر کام کیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ہم نے اپنے دور میں کرپشن پر قابو پایا ہم نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو لایا، موجودہ حکومت نے صنعتوں کو تباہ کیا ہے، صنعتیں معیشت کیلئے اہم ہیں، پاکستان میں بم دھماکے بھارت کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو بھی دہشت گردی کرا رہا تھا، سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہے، بھارتی صنعت کار جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں، ذاتی ملاقات تھی۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتیں بڑے بڑے وعدے کر لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کیلئے صنعتوں کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹریز پر توجہ دے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں انڈسٹریز کو بہتر کیا اور سرمایہ کاروں کو پاکستان لایا جس سے ملک مین بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت نے صنعت کو تباہ کردیا ہے، توانائی بحران کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ پر امن مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب جا رہے تھے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...