راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 56,55 سے پی ٹی آئی کے تعاون سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پارٹی نے این اے 56 سے شیخ رشید کو یقین دہانی نہیں کرائی۔ پارٹی ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور قیادت نے گرین سگنل دیا ہے۔ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے عمران خان نے شیخ رشید کو کوئی یقین دہانی کرائی ہو۔ فیاض الحسن چوہان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 55اور56سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں پھر سو بسم اللہ دونوں حلقوں سے الیکشن لڑ لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے راولپنڈی سے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شیخ رشید سے گزارش ہے کہ وہ اپنے حلقہ این اے 55سے الیکشن لڑیں ہم انہیں سپورٹ کریں گے لیکن اس کے ساتھ این اے 56سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار قطعاً درست نہیں اس طرح معاملات کو خراب نہ کریں ۔
شیخ رشید کا این اے 56,55 سے الیکشن لڑنے کا اعلان‘معاملات خراب نہ کریں ‘ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں پھر سو بسم اللہ: فیاض الحسن چوہان
May 15, 2017