سعودی حکومت کا 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان

ریاض (آئی این پی) سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے سعودیزائشن منصوبے2020 کے تحت اعلان کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شدید جھٹکا دیدیا ہے اور اپنی وزارتوں اور حکومتی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے تین برسوں میں 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے اور سعودی شہریوں کو ان کی جگہ پر کام پہ رکھا جائے۔ واضح رہے سعودی وزیر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2020 تک تمام سرکاری محکموں سے غیر ملکیوں کو نکال دینا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...