نئی دہلی (نیوز ڈیسک) خود کو دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت اور سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت میں عورتوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا۔ جنسی بھیڑیے کھلے عام گھومنے لگے۔ ’’ریپ سٹی‘‘ کہلانے والے دارالحکومت نئی دہلی سے متصل ہریانہ کے شہر گڑگائوں میں 3 اباش نوجوانوں نے شمالی ریاست سکم کی رہائشی 22 سالہ لڑکی کو چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد میں چلتی گاڑی سے ہی باہر پھینک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی اور اسکی سہیلی نئی دہلی کے کناٹ پیلس کی سیر کے بعد گھر گڑگائوں واپس آ رہی تھیں دونوں کو کار سوار 3 اوباشوں نے ویران گلی میں قابو کر کے کار میں ڈال لیا۔ دریں اثناء یہاں سے کچھ کلو میٹر دور روہتک کے علاقے اربن سٹیٹ میں پولیس نے شادی شدہ دلت خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد اینٹیں مار مار کر قتل اور نعش کی بے حرمتی کرنے والے 2 اوباشوں کو حراست میں لے لیا۔ 23 سالہ دلت خاتون کی نعش کو کتے نوچتے رہے۔ اس واقعہ سے گزشتہ روز پورا بھارت ہل کر رہ گیا۔ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا کہ اوباش نوجوان سمیت عرصے سے انکی لڑکی کو تنگ کر رہا تھا پولیس کو شکایت کی مگر کوئی ایکشن نہ ہوا۔
گڑگائوں: چلتی کار میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، روہتک میں دلت لڑکی کو قتل کرنے والے 2 اوباش گرفتار
May 15, 2017