اجین (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں گائے کے نام نہاد ’’محافظوں‘‘ نے ایک ہندو نوجوان کو گائے کی دم کاٹنے کا الزام لگا کر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ گائو رکھشا دل کے 20 سے زائد غنڈوں نے ’’اپورا مالویا‘‘ نامی نوجوان کو مندر کے قریب قابو کرکے بیلٹوں ڈنڈوں اور جوتوںسے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے 4 غنڈوں چیتن شکلا، وکاس نیلش شنکھلا اورشوبھم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔