لکھنئو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے انتہا پسند ہندو وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ نے کنٹرول لائن پر مارے گئے اپنے فوجی کے گھر والوں کو ماموں بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کے ضلع دیوریا کا رہائشی اور بی ایس ایف کا جوان پریم ساگر چند روز قبل کنٹرول لائن پر جھڑپ میں مارا گیا۔ بھارتی حکومت اور فوج نے بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا کہ پریم ساگر اور اس کے ساتھی کی نعشوں کو پاکستانی فوجیوں نے مسخ کیا گزشتہ روز خود کو سادھو اور سادا مزاج ظاہرکرنیوالے وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ پریم ساگر کے اہلخانہ سے ملنے ان کے گائوں ٹکمپر پہنچے دورے سے چند گھنٹے قبل یوگی کو گرمی سے بچانے کیلئے انتظامیہ نے چند گھنٹوں میں پریم ساگر کے گھر اے سی فٹ کر دیا۔ صوفے اور قالین بچھا دیئے۔ گایوں کی سالوں سے بند ڈسپنسری کھل گئی۔ شہر تک جانیوالی ٹوٹی پھوٹی سڑکنئی بن گئی۔ یوگی ادتیاناتھ نے بمشکل آدھا گھنٹہ پریم ساگر کے اہلخانہ کے ساتھ گزارنا گوارہ کیا اور واپس چلے گئے۔ ان کے جاتے ہی سرکاری افسروں نے فوجی پریم ساگر کے گھر سے اے سی اتار لیا۔ صوفہ اور کارپٹ بھی اٹھا کر لے گئے۔ فوجی کے اہلخانہ ہونق ہو کر یہ منظر دیکھتے رہے۔