اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پر استعفیٰ کے لئے دبا¶ بڑھانے پر کمر بستہ ہو گئی اس مقصد کے لئے اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ازسرنو صف بندی کر رہی ہے۔ ڈان لیکس پر انکوائری رپورٹ پر تنازعہ ختم ہونے سے اپوزیشن حلقوں میں مایوسی پائی جاتی ہے اب اپوزیشن سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ پیپرز لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ جائنٹ انکوائری ٹیم پر دبا¶ کی حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ”سولو فلائٹ“ کر رہے ہیں تاہم وہ دیگر جماعتوں کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنانے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کا استعفیٰ دینے کا مطالبہ منوانے کے لئے قومی اسمبلی کے 42 ویں سیشن میں شدید احتجاج کا پروگرام بنایا ہے۔ انہوں نے آج سہ پہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما¶ں کا اجلاس اپنے چیمبر میں طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعظم کے استعفے کے مطالبہ کے لئے دبا¶ ڈالنے کے لئے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
استعفیٰ/ دبا¶
ڈان لیکس‘ اپوزیشن وزیراعظم پر استعفیٰ کیلئے دبا¶ بڑھانے پر کمربستہ
May 15, 2017