لندن (اے ایف پی) دنیا کے 150 ممالک میں سائبر حملوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ یورو پول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راب وین رائٹ نے بتایا کہ متاثرین میں زیادہ تر کاروباری حضرات اور کارپوریشنز شامل ہیں۔ادھر امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ ملوث ہوتا ہے۔ سماجی میل جول کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ کہ دنیا کے 74ملکوں میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی ملوث رہی ہے۔