جلال آباد (اے ایف پی) افغان شہر جلال آباد کے گائوں سینار مہل میں علی بابا کی درگاہ پر آنے والے ذہنی بیمار صحت یاب ہونگے لگے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مریضوں کو 40 روز تک زنجیروں میں جکڑ کر رکھا جاتا ہے۔ ہاتھ منہ دھو سکتے ہیں نہانے کی اجازت ہے نہ ناخن اور بال تراشنے کی۔ انہیں ایک چھوٹے سیل میں رکھا جاتا ہے۔ مریض پانی پی، روٹی اور سیاہ مرچ کھا سکتے ہیں، پکڑے بدلنے کی اجازت نہیں ہے۔