لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو انتظامیہ نے وزیراعظم اور وزارت پانی و بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ بجلی کے بلوں پر پرنٹ سرکاری موبائل نمبر اور لینڈ لائن فیرز سننا بند کر دئیے۔ لیسکو صارفین کے شکایات کے ازالے کیلئے کوئی ہیلپ لائن متعارف نہ کرا سکا۔ ایک ہفتے کے دوران لیسکو کے 276 ٹرانسفارمرز جل گئے۔ غیر معیاری وائرنگ غیر معیاری آئل کے استعمال نے لیسکو کے ٹرانسفارمر جلنے کو عام بنا دیا۔ ویراعظم اور وزارت پانی و بجلی نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام فیلڈ افسران اپنا موبائل فون 24 گھنٹے کھلا رکھیں مگر لیسکو کے افسران نے موبائل فون کھلا رکھنے کے احکامات کو مانا جبکہ شکایات کیلئے فون سننا چھوڑ دیا۔ لیسکو ہیڈ آفس سمیت کسی بھی سرکل یا کسی اور سطح پر صارفین کی انفرادی شکایات کیلئے کوئی لینڈ لائن نمبر موجود نہیں ہے۔ گرمی بڑھنے سے تمام علاقوں میں درجنوں کی تعداد میں ٹرانسفرمر جل رہے ہیں۔اس حوالے سے وزارت نے ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے کوئی فارمولا نہیں کیا۔ دوسری طرف بیشتر ٹرانسفارمر ٹھیک ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد دوبارہ جل گئے ہیں۔ اسی حوالے سے لیسکو کے میٹریل میجمنٹ سیکشن چیف انجینئر سائوتھ، نارتھ سمیت لیسکو کے اعلیٰ افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ صارفین نے ایسی صورت حال کا چیف ایگزیکٹوو لیسکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک ہفتے میں276 ٹرانسفارمر خراب‘ افسروں نے فون سننا چھوڑ دئیے
May 15, 2017