سی پیک منصوبہ کو سیاسی زاویہ سے نہ دیکھیں، چین نے بھارتی اعتراض مسترد کردیا

May 15, 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بیجنگ میں منعقد ہونے والے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں بھارت کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا اور اس کے ترجمان کھسیانے ہو کر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارت اس لئے ”ون بیلٹ ون روڈ“ فورم میں شریک نہیں ہوا کیونکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کشمیر سے گزرتاہے جس پر پاکستان نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے چین نے بھارت کے اس اعتراض کو مسترد کیا ہے۔ چین نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے ٹیکنیکل اجلاس میں بھارت کے لئے کوئی نشست نہیں رکھی تھی کیونکہ بھارت اس فورم کی مخالفت کر رہا تھا البتہ بھارت کے بعض تھنک ٹینکوں کے نمائندوں نے ماہرین کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ چین نے بھارت کے اس اعتراض کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ یہ منصوبہ کشمیر کے مسئلہ کی ہیت کو تبدیل کرتا ہے۔ چین کا موقف یہ ہے کہ پاک چین راہداری منصوبہ ایک معاشی منصوبہ ہے اسے سیاسی زاویہ سے نہ دیکھا جائے۔

مزیدخبریں