ملتان (نامہ نگار خصوصی) مخدوم الشمس معاون سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس مخدوم سید طارق عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت شاہ شمس برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا ہیں جن کی تعلیمات کے ذریعے لاکھوں افراد حلقہ بگوش اسلام ہوئے ۔ حضرت شاہ شمس ؒ نے اسلام کی حقیقی تعلیمات اخوت ، بھائی چارے اور مساوات کے درس کو عام کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کاروان شمس ملتان کے زیر اہتمام گلستان شمس ؒ ملتان میں حضرت شاہ شمس کے جشن یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ حضرت شاہ شمس ؒ سیمینار سے صدارتی خطاب میں کیا ۔ جس میں سبزواری ، تبریزی کے مہمانان گرامی میں ممتاز سیاستدان ڈاکٹر سید خاور علی شاہ ، مخدوم علی مہدی شمسی ، سابق ایم این اے شیخ محمد طارق رشید ، سجادہ نشین دربار حضرت سخی نواب ؒ ، مخدوم سید زوہیب گیلانی ، معاون سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس ؒ ، مخدوم سید ظفر عباس شمسی ، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری ، سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری ، چیئر مین متحدہ مسلم موومنٹ ڈاکٹر اکمل مدنی ، ممتاز عالم دین علامہ سید مجاہد عباس گردیزی ، علامہ غلام مصطفی انصاری شامل تھے ۔ نظامت کے فرائض نعیم اقبال نعیم نے سر انجام دئیے ۔
طارق عباس شمسی