لاہور(نیوز رپورٹر+ سپورٹس رپورٹر+ اے پی پی +آن لائن+نامہ نگاران+صباح نیوز) صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے گذشتہ روز بھی سخت گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ سخت گرمی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو کر رہی۔ محکمہ موسمیات نے موسم میں کسی بڑی تبدیلی کی پیش گوئی نہیں کی ہے تاہم اگلے 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ دوسری طرف لاہور میں لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں 10گھنٹے سے زیادہ بجلی بند کی گئی۔ اقبال ٹاﺅن، مغلپورہ، جوہر ٹاﺅن، سمن آباد، بند روڈ، نشتر ٹاﺅن، چونگی امرسدھو، اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں تعمیر و مرمت کیلئے فیڈرز بند رہے جس سے ان علاقوں میں پانی بھی ختم ہوگیا۔ واسا کے ٹیوب ویل ان علاقوں میں زیادہ تر بند رہے جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار رہے۔ لاہور میں گزشتہ روز درجہ حرار ت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی غائب اور عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ شیخوپورہ شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں بھی شدید لوڈشیڈنگ ہوئی اور کئی علاقوں میں مسلسل تین سے چار گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی جبکہ دیہاتی علاقوں میں دورانیہ 10 تا 12 گھنٹے تک ہوگیا۔ سکھر میں بچہ یونین کی طرف سے قمیض اتار کر احتجاج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 27 ڈگری سےنٹی گرےڈ رہا ہوامیں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق ہر اےک گھنٹہ کے بعد دو ،دو گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار ہےں۔ مظفرآباد میں شدید گرمی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پانی غائب عوام کی چیخیں نکل گئی۔ پنڈی بھٹےاں سے نامہ نگار کے مطابق گرمی کی شدت مےں اضافہ کے ساتھ بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ مےں بھی بے تحاشہ اضافہ ،بازار اور مار کےٹےں سنسان ،لوگ گھروں مےں محبوس ہو گئے ۔ 16سے 18گھنٹے اس گرمی مےں لوڈ شےڈنگ عذاب بن گئی۔ کسیسے میں بدتر ین غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ اور 20-20منٹ بعدبار بار بجلی کی ٹریفک نے لوگوں کا حشرکر کے رکھ دیا ۔ صفدرآباد سے نامہ نگار کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی صفدرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہو گیا۔جس پر شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ قصور اور گردونواح میں چھٹی کے روز بھی لیسکو کی جانب سے وقفے وقفے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے۔ لوڈشیڈنگ کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکلے آئے اور شدید احتجاج کیا۔ شہر میں16،دیہات میں18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔قصور کی سیاسی وسماجی ،مذہبی ،تاجر ،تنظیموں کے علاوہ شہریوںنے احتجاج کر تے ہو ئے وزیراعلیٰ شہباز شریف ،وزیراعظم نواز شریف اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں۔
بجلی/ لوڈشیڈنگ