لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے گوادر میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر واقعہ انتہا ئی افسوسناک ہے۔قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے۔ د ہشت گردوں نے نہتے افراد کو نشانہ بنا یا ہے ۔اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔ رواں سال کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔ملک میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تما م ادارے ہنگامی بنیادوں پر ایسے اقدامات کریں جس سے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔