لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے رہنماءعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اولیاءاللہ کی فکر اور تعلیمات محبت باٹنا اور لوگوں کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روشن کرنا ہے ان اولیاءاور صوفیا نے اللہ کی مخلوق کے ساتھ ایسی بے مثال محبت کی کہ کفرستان ہند میں اسلام کا بول بالا ہو گیا آج ان کی تعلیمات سے بر عکس قتل و غارت گری کرنے والے رسول اکرم ﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت میراں حسین زنجانی رحمةاللہ علیہ کے دربار کے سجادہ نشیں پیر افضال حسین زنجانی کی صدارت میں تصوف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تصوف کانفرنس میں بڑی تعداد میں علماءو مشائخ نے شرکت کی ۔قاری زوار بہادر نے کہا کہ پاکستان کی بقاءاوراستحکام کےلئے عوام اہلسنت، علماءکرام اور مشائخ عظام کو حجروں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آگیا ہے