نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے تعلےمی اداروں مےں کھےلوں کو فروغ دےنا ہو گا،عامر سہیل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ کرکٹ سمیت تمام شعبوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے سکول ،کالجزاور یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کوفروغ دینا ضروری ہے۔تعلیمی اداروں میں ہی ہمارے مستقبل کے روشن ستاروں کے نشان ملتے ہیںاور یہیں سے قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امیر الدین میڈیکل کالج پی جی ایم آئی کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر عرفان محبوب اورفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباءو طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ کرکٹ میدانوں کو آباد کرنے کیلئے اشد ضروری ہے کہ پاکستان سپر لیگ جیسے مقابلے بین الاضلاعی سطح اور تعلیمی اداروں کے مابین بھی کروائیں جائیں تاکہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان میں آگے بڑھنے کی جستجو پےدا ہو۔

ای پیپر دی نیشن