.گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید مزدور سپردخاک

محراب پور+ کراچی + اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں + نوائے وقت نیوز+ وقائع نگار خصوصی) گوادر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 9 مزدوروں کو سپرد خاک کردیا گیا۔ انکی نماز جنازہ آبائی علاقہ محراب پور میں ادا کر دی گئی۔ صوبائی وزیر قانون ضیاالحسن نجار اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ نمازجنازہ کنڈیارو کے نواحی علاقہ صدیق لاکھو میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ واقعہ کا مقدمہ لیویز تھانہ گوادر میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے کہا ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے گوادر بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے صوبہ سندھ کے معصوم محنت کشوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ دئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...