خیبرپختونخوا، فاٹا،کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب , اسلام آباد ,کوئٹہ، ژوب،قلات، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو اور لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔بھکر، سکھرمیں 46 جیکب آباد، سبی،بہاولنگر، رحیم یار خان، موہن جوداڑو، نورپورتھل میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز چراٹ میں گیارہ اوراسلام آباد میں آٹھ ملی بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا،کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب،قلات، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن