راجہ فاروق حیدرنے جاگراں پاور ہاﺅس فیز IIکاسنگ بنیاد رکھ دیا

May 15, 2017

نیلم (نامہ نگار) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ نیلم جاگراں فیز II کا باقاعدہ سنگ بنیادرکھ دیا ریاست میں وافر آبی ذخائر سے استفادہ کر کے بجلی بحران ختم کریں گے۔ ریاستی خزانے کے محافظ ہیں بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ بجلی بحران پر قابوپانے کے لئے اربوں روپے لاگت کے منصوبے شروع ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جاگراں پاور ہا¶س فیز II کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد حکومت خطے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے سابقہ ادوار کا گند صاف کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں