اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پرپروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ، تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ۔مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او احتشام علی نے اعلیٰ حکام کونوٹس میں لائے بغیر ملتان ائیر پورٹ پر ہدایت نامہ جاری کیا گیا ۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیاہے کہ سیکشن افسر احتشام علی نے عہدے کا غلط استعمال کیا تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ۔
سیکشن آفیسر
سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو عہدے سے ہٹا دیا
May 15, 2018