خانیوال (نمائندہ خصوصی ‘ خبر نگار‘ نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی شعبدہ بازوں نے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگایا اور جب عوام نے لال جھنڈی دکھائی تو وہ پی ٹی آئی میں چلے گئے یقین کریں عمران نیازی نے پشاور تباہ وبرباد اور زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا وہ گزشتہ رات ریلوے گراﺅنڈ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیراہتمام بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو، سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا، ممبران قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا، پیر اسلم بودلہ، چوہدری افتخار نذیر، بیگم مجیدہ وائیں، ضلعی صدر راﺅ سعادت علی خاں، چیئرمین ضلع کونسل انجینئررضا سرگانہ، ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ،رانا بابر حسین، سید حسین جہانیاں گردیزی، چوہدری فضل الرحمن، عامر حیات ہراج، چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا، سیکرٹری ہیلتھ علی جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں مشتاق ،کمشنر ملتان ڈویژن بلال بٹ، آر پی او چوہدری ادریس، ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال، ڈی پی او رضوان عمر گوندل، اے سی آغا ظہیرعباس شیرازی، چیئرمین راﺅ فرقان ،وائس چیئرمین رانا عبدالرحمن ، چوہدری منیر احمد کے علاوہ منتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلروں، سیاسی رہنماﺅں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مزیدکہاکہ ہم نے ترقی کی ،عوام کی خدمت کی جبکہ عمران نیازی نے لاک ڈاﺅن اور دھرنے دیئے انہوںنے کہاکہ 2013کے انتخابات میں عمران نے پاک فوج پر دھاندلی کے الزامات لگائے وہ آج کس منہ سے افواج پاکستان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کا بہانہ بنانے والوں نے پانچ سال تک نام بھی نہیں لیا ہم نے جنوبی پنجاب کی ترقی میں عملی قدم اُٹھا یا انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب میں 10ارب روپے کے منصوبے مکمل کئے انہوںنے کہاکہ خانیوال لودھراں ڈبل روڈ دراصل ایک موٹروے ہے جس پر 22ارپ روپے خرچ ہوئے اور ایک سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا ۔میاں شہباز شریف نے اعلان کیا کہ اگر خانیوال کے عوام نے 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو انشاءاللہ کامیابی کے پہلے روز عبدالحکیم تحصیل کا درجہ پائے گی ‘خانیوال میں ایک الگ نیا شاندار ہسپتال بنے گا ‘خانیوال میں بی سی جی اے کے خالی کردہ رقبے پر زرعی یونیورسٹی بنائے جائے گی ‘خانیوال میں میڈیکل کالج بنے گا‘بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کا کیمپس جہانیاں میں بنایا جائے گا انہو ںنے اعلان کیا کہ فوری طورپر خانیوال اور جہانیاں کو10/10سپیڈو بسیں دی جائینگی انہوںنے کہاکہ خانیوال ہسپتال کو جتنا شاندار بنایا گیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے وہاں پر ایمرجنسی ،سٹی سکین، دل کا وارڈ، ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اور دیگر سہولیتیں عوام کے لئے مفت بنادی گئیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ زرداری اور اس کے چیلوں نے 2012میں ہمارے بجلی لانے کے دعوے پر مذاق اُڑایا اور وہ دور وہ تھا کہ جب بجلی جاتی تھی تو پھر واپس مُر کے نہیں آتی تھی مگر ہم نے 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرکے اس تاریخ کو تبدیل کردیا اور مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 5ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر راﺅ سعادت علی خاں، ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا، ممبران صوبائی اسمبلی نشاط ڈاہا، عامر حیات ہراج، غزالہ وائیںنے خطاب کیا جبکہ نوجوان سیاسی رہنما شبیر ساقی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ۔ عمران خان نے اگر عوام کے لیے ہسپتال بنائے ہوتے تو KPK کے عوام ڈینگی کے علاج کیلئے لاہو رمیں نہ آتے ۔ زرداری اور نیازی دنوں بھائی بھائی ہیں دونوں نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد کر لیا ہے لیکن عوام کے ووٹوں سے دوبارہ منتخب ہو ں گئے ۔ ممبر قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر کی درخواست پر جہانیاں میں انڈر پاس بناننے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خانیوال کو منی لاہور بنائیں گئے عمران خان مجھ پر اربوں ، کھربوں روپے کی کرپشن کا الزام لگاتے ہیں مگر جب عدالتوں میں الزام ثابت کرنے کا وقت آتا ہے تو عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے مسلم لیگ (ن) نے انتخابی وعدے پورے کر دیئے ۔ توانائی بحران پر قابو پالیا ۔ ہمیں چھوڑکر جانے والے ہمارے ساتھی ہی نہیں تھے ۔ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جبکہ عوام سچ اور جھوٹ کی تبدیلی سمجھتے ہیں تعلیم کو عام کیا ہزاروں بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے ۔ دیہاتوں میںپختہ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں ۔ پنجاب میں بہترین روڈ اربوں روپے کی بچت سے شفافیت سے ترقیاتی کام کروائے ۔ نیازی اور زرداریوں کا گٹھ جوڑ دفن کر دیں گئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خانیوال لودھراں دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور ہسپتال کی آپ گریڈیشن اور عوام کے لیے سٹی سکین مشین کا بھی افتتاح بھی کیا۔ خبر نگار کے مطابق جلسہ میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔سب سے بڑاقافلہ وائس چیئر مین بلدیہ خانیوال راناعبدالرحمن خاں کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچا۔جلسے کے شرکاءآیا آیا شیر آیا کے نعرے لگا رہاتھا جبکہ عوام اورکارکنوں میں جو ش وخروش نمایاں تھا جبکہ صوبائی حلقہ209سے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی نائب صدر ظفر خا ن کی قیادت میں بھی ایک بڑقافلہ جلسہ گاہ پہنچا۔جبکہ دوسرا بڑاقافلہ یونین کونسل پیرووال کے چیئرمین صوبائی حلقہ209سے امیدوار راﺅ فر قان احمدکی قیادت میں پہنچا۔مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں کے بڑے قافلے ماہنی سیال اور صوبائی حلقہ205سے جلسہ گاہ پہنچے۔
شہبازشریف خانیوال