بنوں (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر دھماکہ، گشت کرنےوالی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ بویا بائی پاس پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ راستے میں سائیکل میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جونہی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں میرانشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
فورسز/ دھماکہ
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، دھماکہ سے 3 اہلکار زخمی
May 15, 2018