نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کا جنگی جنون نہ رک سکا۔ بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق بھارت میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی تیاریاں جاری ہیں۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ جلد کیا جائے گا۔ اگنی فائیو میزائل کی رینج 5 ہزار کلومیٹر ہوگی۔ چین، یورپ اور افریقہ کے کچھ حصے اگنی فائیو کی زد میں آئیں گے۔