سعودی عرب: پاکستانی ڈرائیور گدھے سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

ریاض(اے پی پی) سعودی پولیس اور پیٹرولنگ فورس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو 14گدھے سمگل کرنے اور 3غیر قانونی یمنیوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی شہر طائف کے میسان مقام پر پولیس اور گشتی فورس نے شبے میں گاڑی کو روکا تھا۔ تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ گاڑی میں 14گدھے لدے ہیں اور 3ایسے یمنی بھی موجود ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...