بیٹیوں کی حوالگی کا کیس: سپریم کورٹ نے لتھیانوی خاتون کو دبئی جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے لتھیانوی خاتون کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے میمونہ کی بیٹیوں کی سپردگی کے مقدمہ کی سماعت کی تو غیر ملکی خاتون کے وکیل نے کہاکہ میمونہ واپس دوبئی جانا چاہتی ہیں اجازت دی جائے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ہم دبئی جانے کی اجازت دے دیتے ہیں مگر بچوں کو والد کے حوالے کرنا ہوگا۔ دبئی واپسی پہ والدہ بچوں کو والد سے واپس لے سکتی ہیں۔ وکیل نے کہا میمونہ کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ بیٹیاں باپ کے حوالے کرنے کے بعد پاسپورٹ خاتون کو دے دیاجائے گا جبکہ کیس پہلے جو بنچ سن رہا تھا وہی بنچ یہ کیس سنے گا۔ سماعت 19 جون تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...