مسلم لیگ (ن)، پی پی کیخلاف ریکارڈ نہ دیا تو فیصلہ سنا دینگے: الیکشن کمشن

May 15, 2018

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ )الیکشن کمشن نے پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس میں درخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کر تے ہوئے کہا ہے کہ کہ آپ کو آخری چانس دیتے ہیں ، پیش نہ ہوئے تودستیاب رکارڈ کے مطابق فیصلہ دے دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب سے استفسار کیا کہ اپنے وکیل سے پوچھ کربتائیں کب تک آئیں گے۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں