جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک، آگ پھیلی تو سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے: سعد رفیق

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ناانصافی اور دبائو کا سلسلہ روکا جائے ،داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھا کی بجائے الجھا بڑھ رہا ہے ، گالم گلوچ ،دھکم پیل ،کھینچا تانی کے رویے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...