اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراءپر عائد پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی تاہم انتہائی اہم نوعیت کی تقرریوں کےحوالے سے ادارے رعایت کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو دے سکتے ہیں‘ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے یکم اپریل 2018ءکے بعد سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ نئی سرکاری ترقیاتی سکیموں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جسے 10 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔
پابندی برقرار
”نئی ترقیاتی سکیموں پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی“ الیکشن کمشن
May 15, 2018