اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نوازشریف کے ملک مخالف بیان پر آج بروز منگل کو آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مظاہروںکی کال دیدی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خود بھی مظفر آباد میں آزادی چوک پر مظاہرے کی قیادت کریں گے۔
بیرسٹر سلطان محمود نے نوازشریف کے بیان پر آج آزاد کشمیر میں مظاہروں کی کال دیدی
May 15, 2018