قومی سلامتی کمیٹی اجلاس :وزیرا عظم نے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس ملتوی کر دئیے

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاسوں کو ملتوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا ملکی سالمیت کے خلاف بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا تھا جس میں وزیراعظم کا بیان یک نکاتی ایجنڈا تھا لیکن پیر کے روز ہی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاسوں کو ملتوی کردیا گیا۔ آئندہ ہفتے دونوں اجلاسوں کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...