مودی کی کابینہ میں ردو بدل سمرتی ایرانی سے اطلاعات کی وزارت واپس ارون جیٹلی کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ

لاہور (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے وزیر ریلوے پاپوش کوائل کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیدیا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی عدالت کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں۔ اسی طرح راج وردھن راٹھور کو وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا ہے۔ ساس بھی کبھی بہو تھی فیم سمرتی ایرانی جن سے وزارت اطلاعات و نشریات واپس لی گئی، کو ٹیکسٹائل کی وزارت ملی ہے۔ ایس ایس آہلوالیہ وزیر مملکت برائے شفاف پانی کو وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی دی گئی۔ واضح رہے ارون جیٹلی جن کے گردے خراب ہو چکے ہیں، کا نئی دہلی میں پیر کے روز کامیاب ٹرانسپلانٹ آپریشن ہوا اور انہیں نئے گردے لگائے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن