بنگلادیش، امدادی سامان تقسیم کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 9خواتین ہلاک

ڈھاکا(صباح نیوز) بنگلا دیش میں رمضان المبارک کی مناسبت سے امدادی سامان کے حصول کے لیے آنے والی 9خواتین ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہوگئیں۔ شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث کئی خواتین کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹا گام کے علاقے میں رمضان المبارک کی مناسبت سے امدادی سامان کی ترسیل کے دوران بھگڈر مچنے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 9خواتین ہلاک ہو گئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بنگلا دیش کی معروف لوہا ساز کمپنی میں 20ہزار سے زائد خواتین رمضان المبارک کی مناسبت سے امدادی راشن وصول کرنے موجود تھیں۔پولیس افسر نے اسپتال انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک ہلاک ہونے والی خواتین کی وجہ موت بنا۔ ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن