اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کو علاج کے بعدطبیعت سنبھلنے پر سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا وفاقی وزےر داخلہ کو اےک خصوصی طےارے مےں پےر کی شب اسلام آباد مےں اپنے گھر مےں شفٹ کر دےا گےا،انہوں نے ہسپتال سے ڈسچارج ہوتےوقت اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی عملے نے اپنی جان پر کھیل کر مجھ پر حملہ کرنے والے کو حراست میں لیا ۔ مجھے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال لے جایا گیا ۔ ڈاکٹرز ، نرسز اور عملے نے جس طرح ابتدائی طبی امداد دی ان کا بے حد مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج اپنے گھر جا رہا ہوں اور اپنے جسم میں گولی زندگی بھر کے لئے ساتھ لے کر جا رہا ہوں جو مجھے یاد دلاتی رہے کہ ہمیں پاکستان کو امن کا گہوارہ ، یکجہتی اور ہم آہنگی کا مضبوط مرکز بنانے کے لئے ابھی کتنا کام کرنا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دین اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اس دین کا نام ہی امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس ملک سے ہمیں نفرت کے کانٹوں کو دور کرنے کے لئے ابھی بہت جدوجہد کرنی ہے۔
احسن اقبال