فوجی جوانوں نے جانیں قربان کر کے امن بحال کیا:وزیر خارجہ و دفاع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اور وزیر دفاع خرم دستگیر نے اسلام آباد میں 2روزہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے دہشتگردی کا سامنا کیا۔ 4 برسوں میں پاکستان مشکل حالات سے نبردآزما رہا‘ موجودہ حکومت نے پاکستان کو دہشتگردی کے اندھیروں سے نکالا۔ پاکستان میں اب امن کا بول بالا ہے۔ آج کراچی اور بلوچستان پرامن ہیں۔ یہ امن خون کی قیمت ادا کر کے حاصل ہوا۔ ہمارے فوجی جوانوں نے مادر وطن کیلئے جانیں قربان کر کے امن بحال کیا۔

ای پیپر دی نیشن