سامر اجی قوتیں مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں: رضا ربانی

کراچی (نیوز رپورٹر) موجودہ بین الا قوامی صورتحال میں فلسطین کی آزادی ممکن نہیں‘ امت مسلمہ نے فلسطینی مظلوموں کیلئے موثر آواز نہیں اٹھائی اور نہ اسرائیل کے حوالے سے مسلم ممالک نے موثر آواز اُٹھائی۔ سامراجی قوتیں مسئلہ کمشیر و فلسطین کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر میاں رضا ربانی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس’’ فلسطین کے ساتھ ساتھ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سعودی کراؤن پرنس نے یہ بات واضح کی فلسطینی یا تو ٹرمپ کا فارمولہ فالو کریں یا خاموش رہیں۔ کانفرنس سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرڈاکٹر نگہت مرزا کا کہنا تھا کہ شام، عراق، برما، فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کا کہناتھا کہ تمام امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ یکجا ہو کر فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں۔ اے این پی کے رہنما یونس بونیری کا کہنا تھا کہ فسلطین کے مسئلہ پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ عرب دنیا نے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا۔ جمعیت علما اسلام کے رہنما قاری عثمان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کا غاصب اسرائیلی حکمرانوں سے ہاتھ ملانا قابل مذمت ہے۔ حیدر امام رضوی، ڈاکٹر عالیہ امام، مطلوب اعوان، علامہ باقر زیدی، محمد حسین محنتی، ڈاکٹر طلت، محفوظ یار خان ،ایم پی سے قمر عباس، شبر رضا، مسلم پرویز، رائو ناصر علی، محمد عباس، قاضی زاہد حسین، ارم بٹ، طارق حسن، کرامت علی، فرزانہ برنی، عبدالمجید سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے مشترکہ قرارداد منظور کی کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ امریکی صدر کا امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...