حکومت برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کردے گی: مفتاح اسماعیل

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رخصتی سے قبل حکومت برآمد کنندگان کو سےلز ٹےکس کی مد مےں 100ارب روپے ریفنڈ کلےمز کی ادائےگی کردے گی، منگل کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے منظورکرالیا جائے گا جبکہ اگلے چند روز مےں برآمدکنندگان کے لئے پےکج کا اعلان بھی کرےں گے جس مےں برآمدکنندگان کو مراعات اور ترغیبات فراہم کی جائےں گی۔ ہفتے کو پی اےچ اےم اے ہاو¿س مےں کونسل آف ٹےکسٹائل اےسو سی اےشنز کے تحت برآمد کنندگان کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ رواں سال 23ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی جبکہ اگلے مالی سال مےں برآمدات 28ارب ڈالر سے تجاوز کرجائےں گی۔ برآمدات مےں تےزی سے اضافہ ہورہا ہے روپے کی قدر مےں کمی اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات کے باعث مارچ مےں برآمدات 24فیصد جبکہ اپریل مےں 18فیصد بڑھی ہےں، تجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے درآمدات میںمےں 5فیصد کمی اور برآمدات مےں 20فیصد افزائش کی ضرورت ہے۔ صنعتوں کی پےداواری لاگت کم کرنے کے لئے حکومت خام مال پر رےگیولےٹری ڈیوٹیز ختم اور کم کررہی ہے۔ انہوں نے ایکسپورٹرز کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپرس اور ری ایکٹو ڈائز جس کا ٹیکسٹائل میں 100فیصد استعمال ہوتا ہے کی ڈیوٹیز بھی 17فیصد سے کم کرکے 5فیصد کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی درآمدات سے نہےں بلکہ برآمدات بڑھنے سے ہوتی ہے، زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے اور بڑے پےمانے پر روزگار کے مواقع پےدا ہوتے ہےں اور اس کے لئے برآمدکنندگان کے ریفنڈ کلےمز سمےت تمام مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جارہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بےنکوں اور کارپورےٹ سےکٹر کے لئے سےلز ٹےکس مےں اےک فیصد، کارپورےٹ سےکٹر کے لئے انکم ٹےکس مےں اےک فیصد جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لئے انکم ٹےکس مےں 15فیصد کمی کر کے انہےں ریلیف فراہم کیا ہے۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کی تجاویز اور سفارشات پر لازمی غور کیا جائے گا اور ان پر ایکشن بھی ہوگا۔
مفتاح اسماعیل

ای پیپر دی نیشن