ہائیکورٹ نے مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام سے استعفیٰ پر نام کی غلطی کیخلاف اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

May 15, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کی حیثیت سے استعفیٰ پر نام کی غلطی کے خلاف اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اپیل میں کہا گیا کہ استعفیٰ کے نوٹیفکیشن پر مریم صفدر کی جگہ مریم نواز درج ہے۔ اپیل کنندہ نے بتایا کہ مریم صفدر نے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے عہدے سے استعفی دیا اور حکومت نے استعفے کا نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام سے جاری کیا جو غلط ہے، اپیل کنندہ کے مطابق شناختی کارڈ پر نام مریم صفدر لکھا ہے۔ مریم نواز نہیں۔

مزیدخبریں