لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کی نائب صدر تبسم انوار وہرہ نے کہا ہے کہ ڈنگ ٹپاؤ اقتصادی پالیسی اوربیرونی قرضوں کی واپسی میں توازن کے فقدان نے معیشت کا بیڑہ غرق اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پانچ سالہ منصوبوں کے نام پر غیر حقیقی اعداد و شمار، ادائیگیوں میں توازن کا مسئلہ، بدانتظامی، سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں بے قابو کرپشن کے باعث ملکی وغیر ملکی قرضوں کا حجم روز بروز بڑھ رہا ہے جبکہ تجارتی خسارہ30 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔