لاہور (سٹاف رپورٹر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے کارکنان نے لبرٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدر آئی ایس ایف پنجاب گلریز اقبال اور صدر آئی ایس ایف لاہور محسن چوہدری نے کی صدر آئی ایس ایف پنجاب گلریز اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ ملک دشمنی میں بیان پہلا نہیں ہے۔ نواز شریف اس سے پہلے بھی ڈان لیکس سمیت دیگر اہم امور میں ریاستی اداروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ چکے ہیں۔صدر آئی ایس ایف لاہور محسن چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے لئے عذاب بن چکا ہے ۔