لاہور (خصوصی نامہ نگار)سکھ مذہب کے گوور ارجن دیو جی کی شہیدی دن (جوڑ میلہ )اورمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات منانے کے لیے انتظامی اجلاس سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق کے زیر صدارت ہیڈ آفس 9کورٹ سٹریٹ میں منعقد ہواجس میں، ڈپٹی سیکرٹر ی عمران گوندل ، سیکورٹی آفیسر فضل ربی سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تقریبات کے حوالے سے اور تمام تر انتظامات کو بہتر طریقہ سے انجام دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ۔سیکرٹری بور ڈ محمد طارق نے بتایا کہ پہلے سے بہتر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے جائیں گے۔
جوڑ میلہ، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر تقریبات سے متعلق انتظامی اجلاس
May 15, 2018