لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ نواز شریف کے غدارانہ بیان کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔ پاکستان کی یوتھ جاگ رہی ہے، ہم پاکستان کے دفاع کیلئے کٹ مریں گے، کسی مودی کے یار کو پاکستان کیخلاف کھیل نہیں کھیلنے دینگے۔