لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے آستانہ عالیہ نقشبندیہ جھنگ کے سجاہ نشین پیر محمد حسین نقشبندی نے ملاقات میں ختم نبوت ،ناموس رسالت کے قوانین کے تحفظ ،نظام مصطفیٰ کے عملی نفاذ کیلئے اہلسنت کے گرینڈ الائنس نظام مصطفیٰ محاز کی تشکیل ،اہلسنت کو درپیش مسائل کے حل اور قومی دولت لوٹنے والے ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کے خلاف بھرپورجدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف مودی کی محبت میں اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ انہیںاب ملک کے وقار اور سالمیت کا بھی لحاظ نہیں رہا وہ قومی وقار اور ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا نے پر تلے ہوئے ہیں۔